Alia-Bhatt

عالیہ بھٹ 2022 میں ہالی ووڈ میں انٹری دینگی؟

eAwazفن فنکار

نیو دہلی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ 2022 کے آغاز میں اپنی ہالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ، جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے بین الاقوامی ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور سے معاہدہ کیا تھا اب وہ باقاعدہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔اس حوالے سے ایک ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور کی ایک اسٹوڈیو سے بات چیت چل رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے اسکرپٹس دیکھنے کے بعد، عالیہ نے آخر کار ہالی ووڈ میں اپنے پہلے ممکنہ کردارکا انتخاب کر لیا ہے اور 2022 کے آغاز میں وہ باضابطہ طور پر اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹ کااعلان کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ہالی ووڈ اسٹار سٹارلیٹ جینیفر لارنس کو فالو کرتے ہوئے ان کے جیسے پراجیکٹس کا انتخاب کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای ہالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں کی نمائندگی کرتی ہے جن میں گیل گیڈوٹ، چارلیز تھیرون، اور اوپرا ونفری وغیرہ شامل ہیں۔