صنعا:سعودی اتحادی فورسز کی یمن کے شہر مآرب پر بمباری کے نتیجے میں 157 سے زیادہ حوثی شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 14 فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کی طرف آنے والا بارودی ڈرون تباہ کردیا گیا۔