تہران: امریکی بحریہ کے ساتھ کشیدگی پر ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔ایرانی فوج نے بحیرہ عمان میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا جس میں تمام مسلح افواج حصہ لے رہی ہیں،
چند روز قبل بحیرہ عمان میں امریکی اور ایرانی بحری جنگی جہاز آمنے سامنے آ گئے تھے۔ ایران کا کہنا تھا کہ تہران نے تیل بردار بحری جہاز پر امریکی فورسز کے قبضے کی کوشش ناکام بنائی تھی،
ثبوت کے طور پر جھڑپ کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں۔جنگی مشقوں کو "ذوالفقار چودہ سو” کا نام دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد کسی بھی بیرونی جارحیت کے دوران اپنی صلاحیت کو جانچنا ہے۔
مشقوں میں ایرانی جنگی طیارے، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز ، بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔تہران نے جنگی مشقوں کیلئے ایک ملین مربع کلو میٹر کا وسیع علاقہ چنا ہے جو خلیج عمان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز تک جا پہنچتا ہے، ان مشقوں کی اہمیت ایرانی فوج کے مشینوں دستوں کی شمولیت نے بڑھا دی ہے۔