Air pollution in Delhi, two-day lockdown, Indian Supreme Court

دلی میں فضائی آلودگی،دودن کا لاک ڈاؤن لگائیں،بھارتی سپریم کورٹ

eAwazآس پاس, ورلڈ

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دلی میں فضائی آلودگی کا بحران شدید ہونے پرمرکزی اورصوبائی حکومتوں کی سرزنش کی۔دلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کیخلاف سترہ سال کے طالب علم کی درخواست کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے اسپشل بینچ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے بحران کوکم کرنے کےلئے دلی میں دو روز کے لئے لاک ڈاؤن لگایا جائے۔بھارتی چیف جسٹس این وی رامنا کا کہنا تھا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال کتنی خراب ہے۔

ہم گھروں کے اندربھی ماسک پہن رہے ہیں۔فصلوں کی باقیات جلانے پرحکومت صرف کسانوں کوالزام دے رہی ہے لیکن یہ صرف چالیس فیصد ہے۔بتایا جائے حکومت نے دلی کے عوام کوآلودگی سے محفوظ رکھنے اورگاڑیوں اورپٹاخوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پرقابوپانے کے لئے کیا اقدامات کئے۔حکومت فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے فوری اورسنجیدہ اقدامات کرے۔