دہلی : بالی ووڈ کے سابق لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شوہر کی ادھوری خواہش کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔عرفان خان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار کی سال 2017 کی پُرانی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی فلم ’قریب قریب سنگل‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔اداکار کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں لکھا کہ ’جب اُنہیں نیند نہیں آتی تو سوشل میڈیا کا رُخ کرتی ہیں
جوکہ پُرانی یادوں کو تازہ کردیتی ہے۔‘ساحر لدھیانوی کی مشہور سطروں کو یاد کرتے ہوئے ’تم ہوتے تو یہ ہوتا‘۔ سوتاپا نے شیئر کیا کہ عرفان خان ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار انہیں پڑھنا چاہتے تھے۔ستاپا سکدر نے کہا کہ ’بچن صاحب کی مشہور آواز سُن کر عرفان خان حیران ہو جاتے تھے اور کہتے تھے یار مجھے اپنی زندگی میں ایک بار یہ سطر بولنے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
‘اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ ’عرفان دُنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خواہش ادھوری رہ گئی۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ لوگ اتنے قریب ہوتے ہیں کہ اُن کے بغیر بھی وہ زندگی میں اتنے ہی قریب رہتے ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے، عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔