Letter on social media

8 سالہ بچے کا بابراعظم کو خط، کپتان نے خواہش پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی

eAwazآس پاس

8 سالہ محمد ہارون سوریا نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خط لکھا، خط میں بچے نے بابر اعظم اور ٹیم کی تعریف کی اور تمام کھلاڑیوں سے کے آٹو گراف مانگے جس پر بابر اعظم نے بچے کی خواہش پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بچے کے خط کا جواب دے دیا۔
گزشتہ روز دبئی میں رہنے والے 8 سالہ بچے ہارون سوریا کا پاکستان ٹیم کے نام خط نشر کیا گیا جس میں بچے نے لکھا کہ ’ڈیئر پاکستان ٹیم، مجھے آپ پر فخر ہے، بابر اعظم آپ سمیت پوری ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، کل کے میچ میں مجھے لگ رہا تھا کہ پاکستان میچ جیتنے ولا ہے، جب آدھا میچ ہوا تو میں تھوڑا گھبراگیا اور آخر میں خوفزدہ ہوگیا۔‘

بچے نے مزید لکھا کہ ’انشاء اللہ میں بھی مستقبل میں کپتان بنوں گا، اپنی ٹیم بناؤں گا ، میں اُس وقت اپنی ٹیم نے ملنے کے لیے آپ سب کو بلاؤں گا، میری ٹیم فائنل میں جائے گی اور جیتے گی، ڈیئر بابر کاغذ پر اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط کرکے میرے گھر بھیج دیں، پلیز۔’

بابر اعظم نے بچے کے خط کا سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہارون سوریا ، آپ کے خط کا بہت شکریہ، مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اعتماد اور فوکس سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، آپ کو ٹیم کے آٹو گراف ملیں گے لیکن میں بھی مستقبل کے کپتان کا آٹو گراف لینے کا منتظر ہوں۔