واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک اور کنیکٹی کٹ میں طوفان نے تباہی مچا دی، درخت اکھڑ گئے، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بجلی سےمحروم ہو گئے۔لانگ آئی لینڈ کے قصبے لیویٹ ٹاؤن میں ایک دیوقامت درخت گرنے سے مقامی شہری کا گھر دو حصوں میں کٹ گیا،
امریکی میڈیا کے مطابق کنیکٹی کٹ میں آنیوالے دو طوفانوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔برانفورڈ قصبے میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کو اکھاڑ پھینکا، طوفان کےباعث 9 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔