Australia won the World Cup T20

کر کٹ ورلڈ کپ ٹی20 میں آسٹریلیا نے میلہ لوٹ لیا، نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

eAwazورلڈ, کھیل

کر کٹ ورلڈ کپ ٹی20 میں آسٹریلیا نے میلہ لوٹ لیا، نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

دبئی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ اپنا نام کرلیا۔۔ نیوزی لینڈ کا 173رنز کا ٹارگٹ  دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بناتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیاآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بناتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔2 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی کپتان ولیم سن نے محتاط انداز نہ اپنایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کردی۔کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے۔اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کےلاستھ ملنگا نے کرائی تھی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔خیال رہے کہ جو بھی ٹیم آج کا فائنل جیتے گی وہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے گھر لیکر جائے گی۔