Dubai will launch the flying car in 2023

دبئی 2023ء میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرے گا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

دبئی : دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاؤ اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی(LuftCar) ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023ء میں دبئی میں اُڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اُڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اُڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر (eVTOL) کی ساخت جیسی ہو گی۔رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 ء میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24ء میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔