دہلی: معروف بالی ووڈ فلمساز ایکتا کپور نے اپنے قریبی دوستوں اداکار راج کمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی اور چندی گڑھ میں ان کے ولیمے کی تقریب میں اپنی غیر موجودگی کی وجہ بتادی۔ایکتاکپور نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراس نوبیاہتےجوڑے کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے شادی میں اپنی غیر موجودگی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ جب سے وہ دہلی سے گھر واپس آئی ہیں، اپنے معدے کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے سفر نہیں کیا اور اسی لیے چندیگڑھ میں اس خوبصورت جوڑے کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں‘۔انہوں نےراج کمار راؤ اور پترلیکھا کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’پترا اور راج، دونوں نےانہیں محبت پر یقین دلایا!‘انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ نہیں بتا سکتیں کہ وہ کتنی خوش ہیں! انہوں نے ایسی محبت کم ہی دیکھی ہے!‘انہوں نے لکھا کہ’جب راج پترا کے بارے میں بات کرتا ہے تو انہیں یقین ہوتا ہے کہ محبت اورخوشی عارضی نہیں ہے!‘ایکتا کپور نے راج کمار راؤ اور پترلیکھا کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ۔