Dr.Adnan Khan Commonwealth and Development Office

پاکستانی نژاد ماہر معاشیات کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے چیف اکانومسٹ آفیسر مقرر

eAwazپاکستان

اسلام آباد : پاکستانی نژاد ماہر معاشیات ڈاکٹر عدنان خان کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے چیف اکانومسٹ آفیسر مقرر کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان جنوری 2022 میں اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر عدنان خان ایل ایس ای میں بحیثیت اکیڈمک ڈائریکٹر اور پروفیسر کئی برسوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر عدنان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے انہوں نے 1995 میں سول سروس کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے بانی رکن بھی ہیں۔