Elon Musk

ایلون مسک کا ملازمین کو کام کے دوران میوزک سننے کا مشورہ

eAwazورلڈ

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے اپنے ملازمین کو کام کے دوران میوزک سننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں متعدد بار پہلے نمبر پر آنے والے بزنس تائیکون ایلون مسک کی جانب سے اپنی ٹیسلا کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو ایک ای میل کی گئی ہے

جس میں انہوں نے کام کے دوران ملازمین کو میوزک سننے پر زور دیا ہے، ایلون مسک کی اس ای میل کا عنوان ’میوزک اِن فیکٹری‘ تھا۔ایلون مسک کا ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہنا تھا کہ ’کام کے دوران میوزک سننے کی عادت کی وہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں، کام کے دوران میوزک سننے سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

‘ایلون مسک نے ای میل کے ذریعے اپنے ملازمین سے یہ بھی پوچھا ہے کہ ’میوزک کے علاوہ بھی کچھ اور ایسا ہے جن سے ملازمین کا دن بہتر ہو سکتا ہے کہ تو وہ شیئر کر سکتے ہیں، وہ اپنے ملازمین کا دن بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔

‘انہوں نے اپنی ای میل میں مزید لکھا ہے کہ ’وہ کام کے دوران اپنے ملازمین کے گانے سننے اور اُن کی پسندیدہ میوزک کی فہرست سے بھی خوش ہیں۔‘