In the United States, the man who crushed people with a car got into a fight at home

امریکا، لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا گھر میں جھگڑ کر نکلا تھا

eAwazورلڈ

واشنگٹن : امریکی ریاست وسکونسن میں کرسمس پریڈ میں لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا شخص گھر میں جھگڑا کرکے نکلا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، 34 سال کے سیاہ فام Darrell Brooks کو جان بوجھ کر قتل کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس کے مطابق واقعہ میں 4 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے واقعہ کو نسل پرستی قرار دینے کی کوشش کی تھی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے شواہد دیکھے بغیر ہی ٹوئٹ کردیا تھا کہ لوگوں کو کچلنے والا شخص دہشتگرد ہے۔