Virtual Conference Biden did not invite China

ورچوئل کانفرنس, بائیڈن نے چین کو نہیں بلایا

eAwazآس پاس, ورلڈ

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور قطر کو بھی نہیں بلایا گیا۔مشرق وسطیٰ سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔

کانفرنس سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آمریت، کرپشن کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا احترام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 110 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور عراق کا نام شامل ہے لیکن چین اور ترکی کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔