نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی نئی قسم کو تشویشناک قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی خصوصیات پریشان کن ہیں اور کئی ہفتے بعد پتہ چلے گا کہ موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف کس قدر مؤثر ہیں۔
امریکہ کے ماہر صحت ڈاکٹر انتھوجی فاؤچی نے کہا کہ امریکہ میں بھی اومی کرون کے کیسز ہو سکتے ہیں۔