American actress Lindsay Lohan's engagement to a Muslim boyfriend

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کی مسلمان بوائے فرینڈ سے منگنی

eAwazفن فنکار

واشنگٹن: ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن نے اپنے قریبی مسلمان دوست بدر شمس سے منگنی کر لی ہے۔لنڈسے لوہن کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا۔لنڈسے لوہن نے اپنے منگیتر کے ساتھ چند تصویریں بھی شیئر کی ہیں، اِن تصویروں میں لنڈسے لوہن کو منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لنڈسے لوہن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر کے لیے ایک محبت بھرا کیپشن بھی لکھا ہے۔اُن کا اپنے کیپشن میں منگیتر کے لیے کہنا ہے کہ ’میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل،‘ اُنہوں نے اس پوسٹ میں اپنے منگیتر بدر شمس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہن کے منگیتر، بدر شمس دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں اور لنڈسے لوہن سے اُن ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔