Saudi Falcon

نایاب بازوں کے شکار کے لئے سعودی عرب میں مشہور غار

eAwazورلڈ

ریاض : سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے شمال میں واقع ضلع خیبر میں نایاب بازوں کے شکار کے لیے ’’ماکر الشیاہین‘‘ نامی مشہور غار واقع ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پرانے وقتوں میں بازوں کے شکار کے شوقین افراد اس غار کو نادر و نایاب نوعیت کے بازوں کے شکار کا مقام شمار کرتے تھے۔

خیبر ضلع کے تاریخی ورثے میں دلچسپی رکھنے والے محقق عیسی الرشیدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ماکر الشیاہین کا غار تین کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے

جس کی چوڑائی 18 میٹر ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ’’اس کا نام ماکر الشیاہین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس غار کے بالائی حصے میں ایک دہانہ ہے جہاں باز کثرت سے اپنا ٹھکانہ بناتے ہیں‘‘۔

الرشیدی کے مطابق یہ غار کئی آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا تاہم علاقے میں آخری مرتبہ آتش فشاں تقریباً 400 سال قبل پھٹا تھا۔ یہ غار سنگِ سیاہ (بسالٹ) کا بنا ہوا ہے جس کا ڈھے جانا دشوار ہوتا ہے۔

محقق کے مطابق غار کی سرکاری طور پر توثیق 2018ء کے آغاز میں ہوئی تھے۔ ماکر الشیاہین کا غار علاقے میں موجود دس سے زیادہ غاروں میں سے ایک ہے۔