امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور ہوگیا، بل صدر بائیڈن کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بل میں چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان سے منظور کئے گئے بل میں سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے۔