Palestinian refugee camp shooting

لبنان میں فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

eAwazورلڈ

غزہ: لبنان میں فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی نے فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مسلح افراد نے جنازے میں شریک لوگوں پرفائرنگ کی جسے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ کیمپ کے رہائشی افراد کے مطابق جنازہ حماس کے کارکن کا تھا اورفائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق حماس کے مخالف فتح گروپ سے تھا۔