WHO Director-General Tedros Adhanom Gabrieus

عالمی وبا نے 50 کروڑ افراد کو غربت میں دھکیل دیا، عالمی ادارہ صحت

eAwazصحت

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عالمی وبا نے بین الاقوامی سطح پر صحت کی خدمات کو متاثر کیا اور 1930 کے بعد بدترین معاشی بحران نے جنم لیا جس نے لوگوں کے لیے صحت کی سہولیات کے لیے ادائیگی کرنا مزید مشکل بنا دیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئیسس نے کہا کہ ’تمام حکومتیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اپنی کوششیں
بحال اور تیز کردیں کہ ہر شہری کو مالی اثرات کے خوف سے بغیر صحت کی سہولیات تک رسائی ہو۔

ڈی جی عالمی ادارہ حکومتوں پر زور دیا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم پر اپنی توجہ بڑھائیں اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی راہ پر قائم رہیں جو ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر کسی کی بغیر مالی مشکلات کے صحت سہولت تک رسائی ہے۔ ہیلتھ کیئر امریکا میں بڑا سیاسی مسئلہ ہے، جو ان صنعتی ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کو عالمگیر تحفظ حاصل نہیں ہے۔

عالمی سطح پر کووڈ 19 نے چیزوں کو بدترین بنادیا ہے اور 10سالوں میں پہلی مرتبہ امیونائزیشن کی کوریج کم ہوئی جس کےباعث ٹی بی اور ملیریا سے اموات میں اضافہ ہوا۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹ صحت، غذا اور آبادی جان پابلو یورِب نے کہا کہ ’محدود مالی گنجائش کے اندر حکومتوں کو صحت کے بجٹ بڑھانے اور محفوظ کرنے جیسی مشکل چیزوں کو انتخاب کرنا پڑے گا۔