Christchurch attack Martyr Naeem Rashid and his son

کرائسٹ چرچ حملہ، شہید نعیم رشید اور انکے بیٹے کو نیوزی لینڈ کا اعلی ترین بہادری ایوارڈ مل گیا

eAwazورلڈ, پاکستان

ولنگٹن : کرائسٹ چرچ حملہ آور کا مقابلہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے دو شہریوں کو ملک کا اعلی ترین بہادری ایوارڈ دیا گیا ہے، حملہ آور سے مقابلے کیندوران شہید ہونے والے نعیم رشید اور زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ اعلی ترین وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے، نیو زی لینڈ میں یہ ایوارڈ اس سے پہلے صرف دو مرتبہ دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرائسٹ چرچ حملہ آور کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کو بہادری کے میڈل دیئے گئے ہیں۔

بہادری کے میڈلز حاصل کرنے والوں میں حملہ آور کو گرفتار کرنے والے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے حملہ آور کو فرار ہونے سے روکا اور گرفتار کیا۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد پر 2019 کے دہشت گرد حملے میں 51 مسلمان شہید ہوئے تھے۔