West Indies cricket fall victim to Corona

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مزید 5 ارکان کورونا کا شکار، سیریز خطرے میں پڑگئی

eAwazکھیل

کراچی: ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر شدید کھلبلی مچ گئی جس کے نتیجے میں مہمان ٹیم کے کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 8 ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان جاری رہنا مشکل نظر آنے لگا، وکٹ کیپر و بیٹسمین شائی ہوپ، اسپنر اکیل ہوسین اور آل رانڈر جسٹن گریوز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ نتائج مثبت آنے پر سیریز پر خدشات منڈلانے لگے۔

اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ وِک اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کا بھی کورونا مثبت نکل آنا تشویش کا باعث بن گیا، نئی صورتحال سامنے آنے پر پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز کے جاری رہنے یا ختم کرنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے ہوگا، ان افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کے تازہ ترین رانڈ میں مثبت نتائج آئے تھے۔پانچوں افراد کو ویسٹ انڈیز اسکواڈ سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے، وہ طبی حکام کی طرف سے فراہم کردہ نگہداشت اور نگرانی میں ہیں،

ان کو 10 دن یا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج تک اتنہائی میں رکھا جائے گا۔ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز پر خدشات کے سائے گہرے ہورہے ہیں، تاہم تیسرے اور آخری میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹوں پر کام جاری ہے،

اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکورٹی انتظامات بھی ہورہے ہیں۔پی سی بی حکام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،حتمی فیصلے کا انتظار ہو رہا ہے،میچ شیڈول کے مطابق شام چھ بجے شروع ہونا ہے۔

مقامی ہوٹل میں ہنگامی بنیادوں پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ریپڈ کوویڈ19 ٹیسٹ مکمل ہوگئے،نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے، جن کی روشنی میں آج شیڈول تیسرے اور آخری میچ کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا۔

دونوں اسکواڈ کو میچ کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی، 18 دسمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے حوالے سے فیصلہ بھی متوقع ہے