Shane Warren criticizes umpire Aleem Dar

شین وارن نےامپائر علیم ڈار کو تنقید کانشانہ بناڈالا

eAwazپاکستان, کھیل

شین وارن نےامپائر علیم ڈار کو تنقید کانشانہ بناڈالا

سڈنی : لیجنڈری اسپنر شین وارن نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان امپائر علیم ڈار کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ٹرینٹ برج میں پہلے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے بلےباز اسٹورٹ براڈ نے دوسری اننگز میں اسپنر ایشٹن ایگر کو آؤٹ کیا، لیکن ڈار نے بائیں ہاتھ کے بیٹر کو آؤٹ دینے سے انکار کردیا۔

علیم ڈار کا فیصلہ ہاک آئی میں بھی غلط ثابت ہوا تھا تاہم اسٹورٹ براڈ نے کرکٹ اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث آستریلوی کرکٹرز فیصلے پر نالاں نظر آئے۔فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وارن نے کہا کہ فیصلہ “کیا آپ کو نظر آرہا ہے کہ علیم ڈار کتنے برے امپائر تھے۔‘‘