Ghulam Ishaqzai resigns

اقوام متحدہ:طالبان حکومت کی کوششیں کامیاب، غلام اسحاق زئی مستعفی

eAwazورلڈ, پاکستان

نیو یارک : اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق افغان حکومت کے نامزد مندوب غلام اسحاق زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملک اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اقوام متحدہ میں افغان مشن کے لیے اپنا کام جاری رکھنا مشکل ہو رہا تھا۔

غلام اسحاق زئی ستمبر میں سلامتی کونسل کی اجلاس میں حصہ بھی لیا تھا جس میں انہوں طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔دوسری طرف طالبان نے اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اقوام متحدہ سے درخواست کی تھی وہ قطر میں ان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کے نمائندہ کے طورپر منظوری دے تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک قرارداد منظور کرکے افغانستان کے لیے نمائندگی سے متعلق فیصلہ غیر معینہ مدت کے لیے موخر کردیا تھا۔

اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزد امیدوار سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو دی جانی چاہئے کیونکہ یہ عالمی ادارے کے لیے ساکھ کا معاملہ ہے۔خیال رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو تعینات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سہیل شاہین طالبان کے پہلے دور حکومت میں قبل اسلام آباد میں نائب سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔