کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی۔عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
عابد علی قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کے پی کے اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عابد علی کو بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئرز آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا تھا۔