واشنگٹن : 2024 کے امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر انتہا پسندوں کے ٹولے کا بیقابو ہوکر کیپٹل ہِل پر دھاوا بولنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔امریکی جریدے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ انتہا پسند گروپس کے ارکان بڑھ رہے ہیں۔
لوگ یہ باتیں کھلے عام کررہے ہیں کہ بائیڈن کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔امریکی جریدے نے مزید لکھا ہے کہ ضرورت پڑنے پر موجودہ حکومت کو گرایا جانا ہوگا۔ صرف 2020 میں 17 لاکھ امریکیوں نے مزید 40 لاکھ بندوقیں خریدی ہیں،
جب کہ 2021 میں اندازہ ہے کہ مزید 20 لاکھ بندوقیں خریدی جائیں گی۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں 6 جنوری کو ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا، اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔