لندن : برطانیہ میں صحت کے خطرات سے دوچار بچوں کو لوڈوز کورونا ویکسین لگانیکی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایم ایچ آر اے کی چیف ایگزیکٹو نے 16 اور 17 برس کے بچوں کو بوسٹر لگانے کی سفارش کی ہے۔
حکومتی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ 5 سے 11 سال کیبچوں کو ابھی ویکسین لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایڈوائزری پینل نے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ لگوانے کی سفارش کی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ایڈوائزری پینل کا کہنا ہے
کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ خصوصی طور پر بڑی عمر کیافراد میں ویکسین کی افادیت کم ہورہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کمزور قوت مدافعت رکھنے والے یا غیر موثر ویکسین لگوانے والوں کو بوسٹرشاٹ لگوانا چاہیے۔
کورونا ویکسینز آخری خوراک کے بعد 6 ماہ تک کورونا سے تحفظ میں کچھ معمولی کمی کے ساتھ بہت اچھی طرح سے حفاظت کرتی ہیں۔