Became the first Pakistani-born American Deputy Inspector

پہلا پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر بن گیا

eAwazپاکستان

نیویارک : پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر کیپٹن عدیل رانا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پا کر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق عدیل رانا کو کیپٹن کے عہدے سے ترقی دی گئی، انہیں منگل کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا پروموشن لیٹر دیا گیا۔عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر تعینات ہوئے تھے،

اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن تھے۔ڈپٹی انسپکٹر بننے پر عدیل رانا کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔