ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے2007 کی کامیاب فلم ’چک دے! انڈیا‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔یہ بات تو سلمان خان کے مداح یقیناََ جانتے ہوں گے کہ شاہ رخ خان کی 2007 کی کامیاب فلم’چک دے! انڈیا‘ کی سب سے پہلے سلمان خان کو پیشکش کی گئی تھی لیکن اُنہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم، سلمان خان کی اس فلم میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔اُنہوں نے اس فلم میں کام کرنے سےانکار پاکستانی مداحوں کے جذبات کی حفاظت کے لیے کیا تھا۔جی ہاں! سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ’ اس فلم کے حوالے سے استدلال یہ تھا کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان کیساتھ جیتنا بھی ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُن کو فلم کا عنوان بھی پسند نہیں تھا‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ’کاش! لفظ انڈیا کو ٹائٹل میں شامل نہ کیا جاتاکیونکہ اُنہیں لگا کہ یہ ٹائٹل پاکستان اور بنگلہ دیش میں اُن کے مداحوں کو برا لگے گا‘۔واضح رہے کہ فلم ’چک دے! انڈیا‘ میں شاہ رخ خان کو ایک بدنام ہاکی کھلاڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے
جو کہ بعد میں بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ جیت کے لیے بطور کوچ آگے بڑھتا ہے۔