سڈنی : آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ایک اور ٹیم کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئی، ٹیم برسبین ہیٹ کے متعدد ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان آج کا شیڈول میچ نہیں ہوگا، یہ میچ کل کھیل جائے گا۔
لیگ میں 6 جنوری کا شیڈول میچ آج کھیلا جائے گا، یہ میچ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان ہوگا۔اس کے علاوہ 6 جنوری کا ایک اور شیڈول میچ پرتھ اسکارچرز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کل (5 جنوری) کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں ایک ہی ریزارٹ میں قیام پذیر ہیں جہاں عوام کے ساتھ کھلاڑیوں کا ملنا عام بات ہے ۔میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ برسبین ہیٹ کی ٹیم نے کینبرا اور ہوبارٹ سے کوئنز لینڈ کا سفر پبلک فلائٹس میں کیا ۔