اسلام آباد : پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُفق پر اچانک سے چمکتے ستارے کی طرح ابھرنے والے اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں حاصل ہونے والی ایک کامیابی پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔پاکستان میں کون سی چیز کتنی شہرت یافتہ ہے اس کا اندازہ پاپڑوں کے ناموں کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے،
پاکستان میں آج تک اندرون یا بیرون ملک کی جتنی بھی ڈرامہ سیریز ہٹ ہوئی ہیں اُن کے نام کے پاپڑ مارکیٹ میں فوراً سے دستیاب ہو جاتے ہیں۔اس ٹرینڈ کی ایک مثال ترک سیریز ’دیرلیش، ارطغرل غازی‘ کی شہرت اور اُس کے نام کے ملنے والے پاپڑ ہیں۔عرصہ دراز کے بعد شائقین کو اب احمد علی اکبر کی جانب سے ادا کیا گیا ایک ڈرامائی کردار اس قدر پسند آیا ہے کہ اُس کے نام کے بھی پاپڑ مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔
نجی چینل سے نشر کیے جانے والے ایک ڈرامے کے کردار میں اپنی متاثر کُن اداکارانہ صلاحیتوں سے احمد علی اکبر نے ایسی جان ڈالی ہے کہ آج کل ہر جگہ اسی کردار کے چرچے ہیں۔جیو انٹرٹینمنٹ کی فلم ’ لال کبوتر‘ سے شہرت پانے والے احمد علی اکبر کے اس کردار کی شہرت کا اندازہ یہیں سے لگایا جا سکتاہے کہ اب ’پری زاد‘ کردار کے نام کے بھی پاپڑ ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
اس کامیابی پر احمد علی اکبر نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ایک دلچسپ خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔احمد علی اکبر کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ ’یا اللّٰہ تیرا شکر، بس اب اس نام کی نسوار بھی ملنے لگ جائے۔