سڈنی : آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔آسٹریلیا کرکٹ کے مطابق میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل بھی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے پیغام میں میلبرن اسٹارز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔گلین میکسویل میلبرن اسٹارز کے 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا۔
کچھ روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ آسٹریلوی سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔