North Korea's third successful test of a hypersonic missile

شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کا تیسرا کامیاب تجربہ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

سئیول : شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا تیسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے ہائپر سونک میزائل تجربے کی نگرانی کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میزائل نے 1000 کلومیٹر دور سمندر میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، جاپان نے اشتعال انگیزی قرار دیدیا۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا میزائل تجربہ اور ہائپرسونک میزائل کا مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ ہے۔