Prince Harry threatens British government

شہزادہ ہیری کی برطانوی حکومت کو مقدمے کی دھمکی

eAwazورلڈ

لندن : برطانوی شہزادے ہیری نے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمے کی دھمکی دے دی۔ شہزادہ ہیری کے وکیل کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت باڈی گارڈز واپس دے ورنہ عدالتی جائزہ چاہیں گے۔شہزادہ ہیری نے مقدمہ کیا تو برطانوی حکومت کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہو گا۔

شہزادہ ہیری اور وزراء کےدرمیان برطانیہ کی ہائی کورٹ میں عدالتی جنگ کے امکانات ہیں۔دوسری جانب عدالتی کارروائی کی دھمکی پر ملکہ برطانیہ کو پوتے شہزادہ ہیری کے ارادوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔