Omi kroon threat, New Zealand closes borders

اومی کرون کا خطرہ، نیوزی لینڈ نے سرحدیں بند کردیں

eAwazصحت

نیوزی لینڈ نے اومی کرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزا رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز نیوزی لینڈ کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ابھی ملک میں جگہ دستیاب نہیں ہے۔

دوسری جانب کوویڈ 19 کے وزیر کرس ہپکنز کا کہنا ہے کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے کہ کب دوبارہ خالی جگہیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کابینہ اگلے ایک دو ہفتوں میں مشورے کی بنیاد پر آپشنز پر غور کرے گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 15249افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 52 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔