ولنگڈن: اومیکرون کی نئی لہر کے باعث نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نئی کورونا پابندیوں کے اعلان کے بعد اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی ہے، جیسنڈا آرڈرن کی شادی رواں سال موسم سرما میں ہونا تھی لیکن ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی نئی لہر کے باعث جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی کی تقریب کو ملتوی کردیا ہے۔کورونا وائر س کی قسم اومیکرون کے باعث نیوزی لینڈ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے حال ہی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔