Taliban delegation meets Afghan civil society

ناروے: طالبان وفد کی افغان سول سوسائٹی سے ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق

eAwazآس پاس

اوسلو : ناروے میں اتوار کے روز طالبان وفد کی افغان سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے تمام افغانوں کا مشترکا ملک ہونے کی یقین دہانی ہوئی اور افغانستان کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تمام افغانوں کے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں موجود تمام شرکاء نے یک آواز ہو کر ایسے اجلاسوں کو ملکی مفاد میں قرار دیا۔ طالبان وفد وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں مغربی رہنماؤں سے تین روزہ مذاکرات کے لیے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچا۔طالبان حکام نارویجیئن حکام کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔