Australian coach Justin Langer

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر دی

eAwazپاکستان

سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں۔دونوں کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سیریز مس کریں گے کیوں کہ پاکستان کا دورہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے فوری بعد ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر اور دیگر اہم اسپورٹ اسٹاف بھی دورہ پاکستان کی تیاری کے لئے چھٹیاں لے گا۔دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے، اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی پی سی بی سے بات چیت جاری ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس اقدام کی وجہ صحت اور سیکیورٹی ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے

جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ویسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔