Old Australians protest against the government

قومی دن نہیں قبضے کا دن، آسٹریلیا میں قدیم باشندوں کا حکومت کیخلاف سڑکوں پراحتجاج

eAwazورلڈ

سڈنی: قومی دن منا کر ہمارے زخموں پر نمک نہ چھڑکا جائے، آسٹریلیا میں قدیم باشندے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ڈے کی تاریخ بدلی جائے۔قومی دن نہیں یہ قبضے کا دن ہے، آسٹریلیا میں ہزاروں افراد نے مبینہ قومی دن پر احتجاج کیا، سڈنی کی سڑکوں پر لوگوں کا سمندر امڈ آیا۔ مظاہرہ قدیم باشندوں نے کیا۔

انکا کہنا ہے کہ 26 جنوری ان کے لئے قومی دن نہیں بلکہ غم کا دن ہے کیونکہ اس دن انکی سرزمین پر قبضے کا آغاز ہوا تھا۔سنہ 1788 میں برطانوی بحری بیڑہ سڈنی کی بندرگاہ پہنچا تھا تا کہ سزا یافتہ مجرموں کو آسٹریلیا منتقل کیا جاسکے،

آسٹریلیا کی ڈھائی کروڑ آبادی میں مقامی باشندوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب ہے مگر معاشرتی اور اقتصادی لحاظ سے وہ پسماندگی کا شکار ہیں۔ یہ لوگ دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، دیگر شہریوں کی نسبت انکے کورونا میں مبتلا ہونے کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔