California, Dr. Asif Mehmood has the approval of 11 leading Democrats

کیلیفورنیا، ڈاکٹر آصف محمود کو 11 سرکردہ ڈیموکریٹس کی توثیق حاصل

eAwazورلڈ, پاکستان

کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی 11 سرکردہ ڈیموکریٹس کی جانب سے توثیق کردی گئی۔سینیٹر جوش نیومین، سینیٹر سڈنی کاملگر اور اراکین اسمبلی سلوا، سنٹیاگو، آرمبولا نے بھی ڈاکٹر آصف کو بہترین امیدوار قرار دیدیا۔ریاست میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم افراد کی جانب سے بھی ڈاکٹر آصف محمود کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود نے کیلیفورنیا کے 40ویں ڈسٹرکٹ سے کانگریس کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔60 برس کے ڈاکٹر آصف محمود کا آبائی تعلق صوبہ پنجاب کے لوئر مڈل کلاس طبقے سے ہے، وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔