سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس نے پلواما اور بڈگام میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں 1 کشمیری کو شہید کیا گیا۔
کے ایم ایس نے بتایا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ ان علاقوں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔کے ایم ایس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آخری اطلاعات آنے تک ان دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔