covid-testing

کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پشاور سر فہرست

eAwazصحت

پشاور:24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پشاور سر فہرست آگیا ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کے اعتبار سے پشاور سر فہرست شہر رہا، کراچی میں 21اعشاریہ 79 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 39اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد دوسرے نمبر پر مردان رہا جہاں کیسز کی مثبت شرح 31اعشاریہ 8 فیصد رہی جبکہ مظفرآباد میں 27اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 21اعشاریہ 79 فیصد پر آگئی ہے ، جبکہ لاہور میں 14اعشاریہ 44 اور اسلام آباد میں شرح 14اعشاریہ 29فیصد رہی۔کوئٹہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14اعشاریہ 12،راولپنڈی میں 12اعشاریہ 62اور حیدرآباد میں 11اعشاریہ 2فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 48 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 21 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 2ہزار 987 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 269کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 4ہزار 45 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 423 کی حالت تشویش ناک ہے،

covid-testing جبکہ 12 لاکھ 91 ہزار 725 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 383 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔