women's clothing store

برازیل: خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی

eAwazآس پاس

برازیلیا : برازیل میں خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان مالکن نے اپنی دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ جوز میں ایک شاپنگ مال میں خواتین کے کپڑوں کی دکان مالکن اینڈریا کوسٹا نے خواتین کسٹمرز اور ملازمین کو ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات کے بعد دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔رپورٹس کے مطابق اینڈریا کوسٹا جو ایک ماڈل بھی ہیں

انہوں نے اپنی دکان کی کھڑکی پر ایک پوسٹر لگایا ہے جس پر صاف لکھا گیا ہے کہ دکان میں کسی بھی مرد کے داخلے کی اجازت نہیں تاہم آپ اپنے پالتو جانورکو لاسکتے ہیں۔ اینڈریا کی دکان کے باہر ایک اور پوسٹرآویزاں ہے

جس پر مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خواتین کی پرائیویسی کا خیال کریں اور دکان کے باہر اسٹول پر بیٹھ کر انتظار کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کوششوں کے بارے میں جلد از جلد اضافی معلومات حاصل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔