دبئی : یو اے ای کی وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر آبادی والے علاقوں سے خلیجی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ریاست کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جاجب حوثی باغیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکا نے گائیڈڈ میزائل بردار جنگی جہاز اور جدید ترین لڑاکا طیارے امارات میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔