کنساشا: افریقی ملک کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اوربازار پرگرنے سے26 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کانگو کے دارالحکومت کنساشا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گرنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 24 خواتین شامل ہیں۔کانگوحکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ہلاک افراد میں زیادہ تربس کا انتظارکرنے والے اورتاجرتھے۔کانگو کے بجلی کے محکمے کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کا سبب طوفانی بارش اورآسمانی بجلی گرنے کوقراردیا گیا ہے۔