بھارت کے زیر قبضۂ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بہیمانہ کارروائیاں جاری ہیں، آج مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت پر 2 صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی قابض ظالم فوج نے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی کریک ڈاؤن کیا ہے۔بھارتی فوج کا محاصرہ، پلواما اور بڈگام میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردےت گئے
جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں پوسٹ پر قابض فوج نے صحافی فہد شاہ کو پلواما سے گرفتار کر لیا۔ادھر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مظاہرے کی کوریج کرنے پر صحافی سجاد گل کو گرفتار کر لیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے زکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔بھارتی قابض افواج نے اس علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔