India defeated England to win the Under-19 World Cup for the fifth time

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا

eAwazکھیل

دہلی : بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جیمر ریو 95 اور جیمر سیلز 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے راج باوا نے پانچ اور روی کمار نے چار وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا، شیخ رشید اور نشانت سندھو نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل شکست ہوئی تھی باقی میچز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور سری لنکا کو شکست دیکر گرین شرٹس نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔