لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ دوئم کو پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی برطانوی تخت نشین بننے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بورس جانسن نے گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ برطانیہ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہآج کا دن واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ملکہ برطانیہ پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی برطانوی تخت نشین بن گئی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہوہ ملکہ کی کئی سالوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور منتظر ہیں کہ ملک موسم گرما میں ملکہ کے تاریخی دور کا جشن منانے کے لیے اکٹھا ہو۔اس سے قبل، بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک مثالی فرض شناس شخصیت قرار دیا تھا.خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوئم کا 70 سالہ دورِ تاج برطانیہ کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اقتدار کا دور ہے جس کا آغاز 6 فروری 1952 کو ملکہ کے والد برطانوی بادشاہ جارج ششم کی وفات کے بعد ہوا تھا۔