Dilip Kumar used to call Lata his younger sister

دلیپ کمار لتا کو چھوٹی بہن اور سچن ٹنڈولکر ماں کہتے تھے

eAwazفن فنکار

ممبئی : بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کواپنی چھوٹی بہن کہا کرتے تھے۔ایک کنسرٹ میں دلیپ کمار نے لتا کا تاریخی تعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ لتا منگیشکر کی آواز قدرت کی تخلیق کا کرشمہ ہے۔

شاعر گلزار نے دوران تقریب میں لتا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لتا بہت اچھا گاتی ہیں اور اس کے پیچھے پوری کائنات ہے۔دوسری جانب دلیپ کمار کی اہلیہ و اداکارہ سائرہ بانو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران لتا منگیشکر کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ لتا جی کے انتقال کا دن میرے لیے ایک خوفناک دن ہے، دلیپ کمار نے اپنی چھوٹی بہن کو کھو دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب سے لتا منگیشکر اسپتال میں داخل تھیں وہ ان کی صحت کا مسلسل معائنہ کر رہی ہیں۔ ادھر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر لتا منگیشکرکو اپنی ماں کہتے تھے، ایک تقریب میں لتا نے سچن کی خواہش پر گیت بھی سنایا تھا۔