PSL 7 Jason Roy's smoky batting Quetta Gladiators beat Lahore Qalandars by 7 wickets

پی ایس ایل7: جیسن روئےکی دھواں دار بیٹنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

eAwazکھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 15ویں میچ میں جیسن روئےکی دھواں دار بیٹنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کی شاندار سنچری، جیمز ونس اور محمد نواز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 205 رنز کا ہدف 3 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہے جیسن رائے اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا۔

اننگز کے آغاز سے ہی جیسن روئے نے اسکور میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ شروع کردیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 71 رنز پر گری، احسن علی صرف 7 رنز بناسکے۔

اس کے بعد جیسن روئے اور جیمز ونس نے اسکور میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا، 167 کے اسکور پر جیسن روئے 57 گیندوں پر 116 رنز بناکر پویلین لوٹے تو میچ پر کوئٹہ کی گرفت مضبوط ہوچکی تھی۔

لاہور قلندرز کو تیسری کامیابی تھوڑی جلدی مل گئی، افتخار احمد صرف 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر میچ جیت لیا، جیمز ونس 49 اور محمد نواز 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کے 70، عبداللّٰہ شفیق کے 32، ہیری بروک کے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 41 اور ڈیوڈ ویسے 9 بالز پر 22 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 204 رنز ہندسہ سیٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق نے اوپننگ کی اور 8 اوورز میں 61 کے مجموعے پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔

عبداللّٰہ شفیق 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کامران غلام تھے، جو 19 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیسری اور اہم وکٹ 112 کے اسکور پر مل گئی، محمد حفیظ صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں غلام مدثر نے میدان بدر کیا۔

لاہور قلندرز کے فل سالٹ 8 رنز بناکر 124 کے مجموے پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئٹہ کو پانچویں اور اہم ترین کامیابی فخر زمان کی وکٹ کی صورت میں 149 کے مجموعے پر ملی۔

فخر زمان نے 45 گیندوں پر 70 رنز کی باری کھیلی، اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا 5واں میچ کھیل رہی ہیں، لاہور قلندرز نے 4 میں سے 3 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے۔